empty
 
 
pk
سپورٹ
فوری اکاونٹ کھولیں
تجارتی پلیٹ فارم
رقم جمع کروانا / نکلوانا

02.10.202016:39 Forex Analysis & Reviews: ای ٹی ایچ / امریکی ڈالر کا تکنیکی تجزیہ برائے 2 اکتوبر 2020

کرپٹو انڈسٹری کی خبریں:

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ ان کے ملک کی گورنمنٹ اب سینکشنز سے بچنے کے لئے کرپٹو کرنسیوں کو ایک ممکنہ حل سمجھتے ہیں۔ 29 ستمبر کو، مادورو نے امریکی سینکشنز کے اثر پر قابو پانے میں ملکی مدد کے لئے نیا قانون متعارف کروایا۔

اس منصوبے کے حصے کے طور پر، وینزویلا اندرونی اور بییرونی دونوں ٹریڈ میں بہت سی کرپٹو کرنسیوں کے استعمال کے امکان کو چیک کریں گا۔ مادورو نے بحث کی کہ نیا اینٹی سینکشن کا قانون،دونوں پرائیویٹ اور اسٹیٹ سپورٹڈ کرپٹو اقدامات جیسا کہ وینزویلا میں خام تیل سے منسلک کرپٹو کرنسی کا احاطہ کرتا ہے، پیٹرو:

"اینٹی سینکشن قانون پہلا جواب ہے [...] جس کا مقصد پیٹرو اور دیگر ملکی اور عالمی کرپتو کرنسیوں کو نئی قوت دینا ہے اور ملکی اور غیر ملکی ٹریڈ میں، تاکہ دنیا، اسٹیٹ اور پرائیویٹ کی تمام کرپٹو کرنسیوں کو استعمال کیا جاسکے۔ یہ ایک اہم منصوبہ ہے جس کی ترقی جاری ہے "۔

آن لائن رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کا قانونی ادارہ، نیشنل کانسٹی ٹیوشن اسمبلی، حال میں نئے قانون کی جانچ کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں سے بظاہر ظاہر ہوتا ہے کہ وینزویلا کی کرپٹو کرنسیوں میں دلچسپی اندرونی پیٹرو کرپٹو تک ہی محدود نہیں ہے، جسے امریکی سینکشنز سے بچنے کے لئے ایک اہم آلے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

مادورو کے نئے الفاظ وینزویلا کی حکومت کے بٹ کوائن جیسی مائننگ کرپٹو کرنسیوں کے لئے باضابطہ ریگولیٹری فریم ورک جاری کرنے کے فوری بعد ہی سامنے آئے۔23 ستمبر کو، کرپٹو اثاثوں اور اس سے منسلک سرگرمیوں کی وینزویلا کی قومی نگرانی نے مائنرز کی مخصوص ضروریات کا تعین کرتے ہوئے پہلا فرمان جاری کیا، جس میں نام نہاد "ڈومیسٹک پروڈکشن پول" میں شامل ہونے کی ذمہ داری بھی شامل ہے۔ مادورو نے سرکاری پیٹرو کے علاوہ کسی بھی کرپٹو کرنسی کی حمایت نہیں کی۔

2019 کے آخر میں، وینزویلا کے صدر نے اعلان کیا کہ ریٹائرڈ اور پنشن لینے والے افراد پیٹرو میں کرسمس بونس وصول کریں گے۔ 2018 کے آخر میں، وینزویلا کی حکومت نے ماہانہ پنشنرز کے بونس کو پیٹرو میں تبدیل کردیا۔

پیٹرو، جو باضابطہ طور پر فروری 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا ، دنیا میں پہلا ڈومیسٹک کرپٹو کرنسی بن گیا ہے جسے تیل میں نکالا جاتا ہے۔ یہ کوائنغیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت کے سینکشنز سے بھی بچنے والا ہے۔ تاہم، وینزویلا سے باہر خریداری کے لئے ٹوکن دستیاب نہیں ہے۔

مارکیٹ کا تکنیکی آؤٹ لک:

اس حقیقت کے باوجود کے 61 فیصد ریٹریسمنٹ لیولز بریک ہو چکے ہیں، ای ٹی ایچ/ امریکی ڈالر کی جوڑی نے تمام منافع ریورس کر دئیے اور 340.29 ڈالر کے لیول پر نیا لو بنایا (آرٹیکل لکھنے کے وقت)۔ ایتھریم مارکیٹ اب بیئرز کے قابو میں ہے اور ان کے لئے اگلا ہدف 332.38 ڈالراور 321.95 ڈالر کے لیول پر دیکھا جاتا ہے۔ براہِ مہربانی نوٹس کریں کہ صرف 321.95 ڈالر- 305.20 ڈالر کے لیولز کے مابین واقع طلب زون کی واضح اور برقرار رہنے والی خلاف ورزی ہی 288.85 ڈالر کے لیول پر واقع اہم درمیانی مدت کی تکنیکی سپورٹ کی جانب راستہ کھولیے گی۔

ہفتہ وار محور پوائنٹس:

ڈبلیو آر 3 - 446.64 ڈالر

ڈبلیو آر 2 - 410.95 ڈالر

ڈبلیو آر 1 - 384.24 ڈالر

ہفتہ وار محور - 347.99 ڈالر

ڈبلیو ایس 1 - 319.88 ڈالر

ڈبلیو ایس 2 - 284.46 ڈالر

ڈبلیو ایس 3 - 256.92 ڈالر

تجارتی تجاویز:

ای ٹی ایچ/امریکی ڈالر جوڑی کا ہفتہ وار اور ماہانہ رحجان اوپر رہتا ہے اور رحجان کے پلٹنے کا کوئی نشان نہیں ہے، اس لئے خریداری کے آرڈرز کو درمیانی مدت میں ترجیح دی جاتی ہے۔ کلیدی درمیانی مدت کی تکنیکی سپورٹ 305.20 ڈالر- 321.95 ڈالر پر دیکھی جاتی ہے، اس لئے تمام متحرک اصلاحات کو اب بھی ڈپس خریدنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بُلز کے لئے اگلا درمیانی مدت کا ہدف 500 ڈالر کے لیول پر دیکھا جاتا ہے۔

Exchange Rates 02.10.2020 analysis

*تعینات کیا مراد ہے مارکیٹ کے تجزیات یہاں ارسال کیے جاتے ہیں جس کا مقصد آپ کی بیداری بڑھانا ہے، لیکن تجارت کرنے کے لئے ہدایات دینا نہیں.

Benefit from analysts’ recommendations right now
Top up trading account
Open trading account

InstaSpot analytical reviews will make you fully aware of market trends! Being an InstaSpot client, you are provided with a large number of free services for efficient trading.

Earn on cryptocurrency rate changes with InstaSpot
Download MetaTrader 4 and open your first trade
ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.