empty
 
 
pk
سپورٹ
فوری اکاونٹ کھولیں
تجارتی پلیٹ فارم
رقم جمع کروانا / نکلوانا

29.03.202109:58 Forex Analysis & Reviews: یورو / امریکی ڈالر 29 مارچ۔ سی او ٹی رپورٹ۔ جیروم پاول نے ڈالر کی حمایت کی۔ بحالی کی اعلٰی شرح ہمیں اس کی مزید ترقی کی توقع کرنے کی اجازت دیتی ہے

یورو / امریکی ڈالر - 1 ایچ۔

Exchange Rates 29.03.2021 analysis

یورو/امریکی ڈالر کی جوڑی نے پچھلے ٹریڈنگ دن میں 161.8% (1.1772) کے لیول سے ری باؤنڈ کیا، یورپین کرنسی کے حق میں ایک ریورسل اور 1.1820 کے لیول کی سمت میں کچھ اضافہ کیا۔ تاہم، اس وقت، جوڑی کی قیمتیں 161.8% (1.1772) کے فیبو لیول تک واپس آئی ہیں۔ لہٰذا ایک نیا ری باؤنڈ جوڑی میں نئے اضافے کے حق میں کام کرے گا، اس لیول سے نیچے بند ہونا 1.1715 کے اگلے لیول کی جانب نئے اضافے کے حق میں مزید زوال کے امکان کو بڑھائے گا۔ عمومی طور پر، امریکی ڈالر اضافہ جاری رکھتا ہے، جو چارٹ پر واضح ہے۔ نیچے کے رحجان کا کوریڈور ٹریڈرز کے مزاج کو "بئیرش" رکھتا ہے۔ اگرچہ یہ بھی پہچانا جانا چاہئے کہ معلومات کا پسِ منظر اب انتہائی الجھا ہوا اور مبہم ہے۔ مثال کے طور پر، یورپین یونین میں، کچھ ممالک میں ویکسین اور بیماری میں اضافے کے سنگین مسائل ہیں، اور معاشی بحالی کی رفتار تمام موسم سرما میں تعطل کا شکار ہوگئی ہے ، اور اب یہ کورونا وائرس کی ایک نئی، تیسری لہر کی وجہ سے رکنا شروع ہوسکتی ہے۔

امریکہ میں، بحالی اپنے عروج پر ہے، اور امریکی کانگریس، جو بائیڈن کے ساتھ معیشت میں ٹریلین ڈالر شامل کرنے کے لئے تیار ہیں، صرف اس کو پوری رفتار سے بحال کرنے کے لئے۔ پہلے سے کچھ افواہیں ہیں کہ اس موسمِ گرما میں 2 سے 4 ٹریلین ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری ہو گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر2021 کے پہلے نصف میں، امریکی معیشت کو 6 ٹریلین ڈالر موصول ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی، جیروم پاول نے پچھلے ہفتے کہا کہ جیسے ہی معیشت میں مستقل طور پر اعلٰی وصولی کی شرح ظاہر ہوتی ہے ، اور افراط زر کا ہدف کی قیمتوں تک پہنچنے کے ساتھ ہی بانڈ دوبارہ خریدنے کے پروگرام کو آہستہ آہستہ کم کیا جائے گا۔ اگرچہ یہ بیان کو "ہاکش" کہا جا سکتا ہے، ابھی تک پاول نے صرف اتنا کہا کہ وہ حالیہ برسوں میں باقاعدگی سے دہراتا ہے۔ یہ بات ہر ایک پر واضح ہے کہ جب معیشت ٹھیک ہوگی اور افراط زر میں اضافہ ہوگا تو مالیاتی پالیسی سخت ہونا شروع ہوجائے گی۔ پاول نے یہ نہیں کہا کہ فیڈ مستقبل قریب میں کیو ای پروگرام کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یورو / امریکی ڈالر - 4 ایچ۔

Exchange Rates 29.03.2021 analysis

چار گھنٹے کے چارٹ پر، جوڑی کی قیمتیں 1.1836 کے لیول سے نیچے گریں اور مستحکم ہو گئی۔ لہٰذا، قیمتوں میں مزید زوال کا امکان 127.2% (1.1729) کے فیبو لیول کی سمت میں بڑھا ہے۔ یہ پہلا مقصد ہے۔ جوڑی کو اس لیول کے نیچے بند کرنا، 100.0% (1.1496) کے اگلے اصلاحی لیول کی جانب زوال کا امکان بڑھائے گا۔

یورو / امریکی ڈالر - یومیہ۔

Exchange Rates 29.03.2021 analysis

روزانہ کے چارٹ پر، یورو/امریکی ڈالر جوڑی 261.8% (1.1822) کے اصلاحی لیول کے نیچے مستحکم ہوئی۔ لہٰذا، زوال اب 200.0% (1.1566) کے اگلے فیبو لیول کی سمت میں جاری رہ سکتا ہے۔ ٹریڈزر کا عمومی مزاج "بئیرش" رہتا ہے۔

یورو / امریکی ڈالر - ہفتہ وار۔

Exchange Rates 29.03.2021 analysis

ہفتہ وار چارٹ پر، یورو /امریکی ڈالر کی جوڑی "تنگ ہوتی ہوئی تکون" کے اوپر مستحکم ہوئی، جو طویل مدت میں جوڑی میں مزید اضافے کے امکان کو محفوظ رکھتی ہے۔

بنیادی اصولوں کا جائزہ:

26 مارچ کو، یورپین یونین میں کوئی اہم ایونٹس یا رپورٹس نہیں تھیں۔ امریکہ سے ڈیٹا نے ٹریڈرز میں زیادہ دلچسپی پیدا نہیں کی۔

ریاستہائے متحدہ اور یورپی یونین کے لئے نیوز کیلنڈر:

29 مارچ کو، یورپین یونین اور امریکہ میں معیشتی ایونٹس کے کیلنڈر خالی ہے، اس لئے معلوماتی پسِ منظر کا اثرِو رسوخ آج غائب ہو گا۔

سی او ٹی (کمٹمنٹ آف ٹریڈرز) رپورٹ:

Exchange Rates 29.03.2021 analysis

پچھلے جمعہ کو ایک اور سی او ٹی جاری ہوئی، جو اس بار بہت پُرسکون نکلی۔ ٹریڈرز کی غیر تجارتی قسم نے رپورٹنگ ہفتے کے دوران 1,766 طویل کنٹریکٹس اور 953 مختصر پوزیشنز سے جان چھڑوائی۔ تعداد بہت کم ہے، اس لئے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ کوئی خاص تبدیلی نہیں ہے۔ عمومی طور پر، پچھلے ماہ میں، بُل ٹریڈر نے اپنی پوزیشن کو کھو دیا ہے، کیونکہ طویل کنٹریکٹس کی بڑی تعداد بند ہوئی اور مختصر پوزیشنز کی بڑی تعداد کھلی۔ اگر فروری کے آغاز میں لمبے اور مختصر کنٹریکٹس کی تعداد کے درمیان فاصلہ اس وقت تین گنا تھا ، تو یہ دوگنا سے بھی کم ہے۔

یورو/امریکی ڈالر کی پیش گوئی اور ٹریڈرز کے لئے تجاویز:

اگر 1.1772 اور 1.1729 (1.1705) کے اہداف کے ساتھ 1.1822-1.1836 کے ایریا کے نیچے قیمت بند ہوتی ہو جوڑی کی فروخت کی تجویز دی گی۔ پہلا مقصد حاصل کر لیا گیا۔ 1.1772 کے لیول کے نیچے بند ہونا آپ کودوسرے مقصد کے ساتھ فروخت کی اجازت دے گا۔ آج جوڑی کی خریداریوں کی تجویز نہیں دی جاتی، کیونکہ 1.1772 کے لیول سے کوئی واضح ری باؤنڈ نہیں ہوا۔

شرائط:

"غیر تجارتی" - مارکیٹ کے بڑے کھلاڑی: بینکس، ہیج فنڈز، سرمایہ کاری کے فنڈز، نجی، بڑے سرمایہ کار۔

"تجارتی: - کمرشل انٹرپرائزز، فرمز، بینکس، کارپوریشنز، کمپنیاں جو کرنسی خریدتی ہیں، کسی سپیکولیٹو منافع کے لئے نہیں، بلکہ موجودہ سرگرمیوں یا برآمدی -درآمدی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے۔

"غیر منافع بخش پوزیشنز" - چھوٹے ٹریڈرز جن کا قیمت پر کوئی نمایاں اثر نہیں ہے۔

*تعینات کیا مراد ہے مارکیٹ کے تجزیات یہاں ارسال کیے جاتے ہیں جس کا مقصد آپ کی بیداری بڑھانا ہے، لیکن تجارت کرنے کے لئے ہدایات دینا نہیں.

Benefit from analysts’ recommendations right now
Top up trading account
Open trading account

InstaSpot analytical reviews will make you fully aware of market trends! Being an InstaSpot client, you are provided with a large number of free services for efficient trading.

ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.