حرامائی کراس
حرامائی چارٹ کے بننے میں شامل ہوتی ہے کہ ایک بڑی کینڈل سٹک باڈی کہ جس کے بعد ایک چھوٹی کینڈل سٹک باڈی وجود میں آتی ہے یہ ان دو کینڈل سٹکس کے سائز کا ایک تناسب ہوتا ہے کہ جو حرامائی کو ایک اہم ریورسل سگنل فراہم کرتا ہے یہ بات ذہن میں رہے کہ جس دن ڈوجی کینڈ بنتی ہے {مثلا کہ جب اوپنگ اور کلوزنگ پرائس پرائس برابر ہوں} یہ صورت تب بنتی ہے کہ جب مارکیٹ میں سست تجارتی عمل ہو یعنی کوئی خاص سمت نہیں ہوتی لہذا سمال باڈی کے دنوں کے بعد طویل باڈی کے دن آتے ہیں جو کہ مارکیٹ میں مبہم صورتحال کو ظاہر کرتی ہے جس قدر مبہم اور غیر واضح صورتحال ذیادہ ہوگی اتنا ہی رجحان میں تبدیلی کے امکانات ذیادہ ہوں گے وہ لمحہ کہ جب دوسرے دن کی باڈی ڈوجی بنتی ہے تو چارٹ فیگر کو حرامائی کراس کہا جاتا ہے جہاں کراس ڈوجی ہوتا ہے حرامائی کراس عمومی حرامائی کی نسبت ذیادہ قابل بھروسہ تبدیلی کا انداز ہے