بولینجر بینڈ انڈیکٹر قیمت کی تبدیلی کی حد اور تبدیلی کا اشارہ فراہم کرتا ہے - جس سے مارکیٹ کے ذیادہ تر تجارتی سودوں کے حوالے سے اندازہ کیا جاسکتا ہے - بولینجر بینڈ خرید یا فروخت کے حوالے سے اشارے فراہم کرتا ہے لیکن ان کی مزید تجارت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کرتا- اس انڈیکٹر کے حوالے سے آپ مزید اس ویڈیو میں جان سکیں گے
ذیل میں دی گئی ویڈیو گائیڈ انڈیکٹرز کے حوالے سے ہے جو کہ ٹیکنیکل تجزیات کے حوالے سے استعمال ہوتے ہیں- اس قسم کے تجزیات آپ کی لانگ ٹرم تجارت میں نکھار کا ذریعہ بنتے ہیں
انڈیکٹرز ٹیکنیکل تجزیات کا ایک اہم ٹول ہیں جو کہ ماضی کی قیمتوں کی بنیاد پر چارٹ کے مدد سے شماریاتی اور حسابی انداز میں قیمتوں کے مستقبل کے حوالے سے اندازے فراہم کرتے ہیں - ٹیکنکل انڈیکٹرز تاجروں کی پرائس موومنٹ کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہیں
انڈیکٹڑز کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے - ٹرینڈ انڈیکٹرز کہ جو مارکیٹ میں رجحان کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور اوسکیلٹرز جو کہ سائیڈ وے بننے والے رجحان کے خدوخآل سے بحث کرتے ہیں
یہ ویڈیو مواد آپ کو ٹیکنیکل انڈیکیٹرز کی طویل فہرست کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے استعمال پر بھی آپ کی رہنمائی فراہم کریں گے
یہ بات قابل توجہ ہے کہ سنگلز ایک اشارہ یا رہمنائی ہوتے ہوتے ہیں کیونکہ بلکل درست معلومات فراہم کرنا ناممکن ہے - اس حوالے سے ہماری تجویز یہ ہے کہ حتمی فیصلہ کرنے سے قبل ایک سے ذائد ٹولز سے رہنمائی حاصل کی جائے